سعودی کابینہ کا ملکی خود مختاری، قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں حوثی حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔
سعودی کابینہ کے مطابق حوثی ملیشیا نے شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ بحیرۂ احمر میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں بھی قابلِ مذمت ہیں۔
سعودی کابینہ نے ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
اجلاس میں حملوں میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی جبکہ جرمنی کے ساتھ سٹریٹجک ڈائیلاگ کا خیرمقدم کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments