حملوں کا جواب: ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی
ماسکو: (دنیا نیوز) روسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایران نے تازہ امریکی حملوں کے جواب میں میزائلوں کی بارش کردی۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ اردن میں پینٹاگون کا ڈیفنس نظام ایرانی میزائل روکنے کیلئے فعال ہوگیا ہے، اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فورسز نے ایران کے 5 خام تیل بردار بحری جہاز تباہ کردیئے ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی فوجی اڈوں پر اصفہان، تہران، تبریز و خرم آباد سے درجنوں میزائل داغے گئے، اردن میں امریکی فوجی اڈے پر دو درجن سے زائد میزائل داغے گئے۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے مزید بتایا کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
سینٹ کام کے مطابق کارروائی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے 2 روز کے دوران امریکی بحری جنگی جہاز کو 2 مرتبہ بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کے بعد کی گئی۔
ایرانی بحریہ نے خبردار کیا تھا کہ کویت اور بحرین کی بندرگاہوں سے تمام آئل ٹینکروں کا عملہ انخلا کر جائے جہاں امریکی اہلکار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments