آذربائیجان کی خاتون ڈیانا کا زیادتی کیس میں اہم ویڈیو بیان جاری

لاہور: (دنیا نیوز) آذربائیجان کی خاتون ڈیانا نے مبینہ زیادتی کیس میں اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا۔

ڈیانا نے اپنے ویڈیو بیان میں ملزم احمد تنویر کو بے گناہ قرار دے دیا اور کیس ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو بیان میں ڈیانا نے کہا کہ احمد تنویر نے ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی، ملزم نے ان کا موبائل فون اور سامان بھی واپس دے دیا تھا۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق آذربائیجان کی خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کر رکھا ہے، احمد تنویر قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرکے آج عدالت میں پیش ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کی مدد سے فرار ہوگیا، تاہم احمد تنویر کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ تفتیشی اداروں نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...