چینی کے موجودہ ذخائر اورمتوقع پیداوار ملکی ضروریات کیلئے کافی قرار
اسلام آباد (وقائع نگار)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت شوگر سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں چینی کے ذخائر اور آئندہ ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم نے ملک میں چینی کے وافر ذخائر کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ذخائر اور متوقع پیداوار مل کر آئندہ کرشنگ سیزن تک ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہیں۔ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ غذائی تحفظ، مارکیٹ میں استحکام اور ضروری اشیائے خورونوش کی مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے مسلسل نگرانی، مؤثر رابطہ کاری اور بروقت اقدامات جاری رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضروری اشیائے خورونوش کی طلب و رسد کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنا اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments