پاکستان کاجوہری تحفظ،عالمی معیارات پرعملدرآمدکے عزم کااعادہ
پانچ دہائیوں سے جوہری تنصیبات کاتحفظ ہمارے مضبوط نظام کا عکاس، چیئرمین پی اے ای سی
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے )کے بورڈ آف گورنرز کے ویانا میں جاری اجلاس میں پاکستان کا قومی بیان پیش کرتے ہوئے جوہری اور تابکاری تحفظ اور جوہری سلامتی کے بین الاقوامی معیارات پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا،ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کہا کسی بھی ملک میں جوہری تحفظ اور سلامتی کی ذمہ داری مکمل طور پر متعلقہ ریاست پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ یہ بنیادی اصول جوہری تحفظ اور سلامتی سے متعلق آئی اے ای اے کی منصوبہ بندی اور سرگرمیوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور اسے برقرار رہنا چاہئے ،انہوں نے کہا جوہری تحفظ اور سلامتی پاکستان کے پُرامن جوہری پروگرام کے بنیادی اجزا ہیں اور ملک اس حوالے سے بین الاقوامی معیارات پر عمل درآمد کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے ، انہوں نے پاکستان میں جوہری تنصیبات کو پانچ دہائیوں سے محفوظ انداز میں چلانے کے ریکارڈ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے مضبوط داخلی جوہری تحفظ اور سلامتی کے نظام کی عکاسی کرتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments