عاصم افتخار نئے سیکرٹری خارجہ مقرر،آمنہ بلوچ 17ستمبر کو ریٹائر، ترکیہ میں سفیر ہوں گی

عاصم افتخار نئے سیکرٹری خارجہ  مقرر،آمنہ بلوچ 17ستمبر کو  ریٹائر، ترکیہ میں سفیر ہوں گی

اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)عاصم افتخار پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ مقرر کر دئیے گئے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عاصم افتخار کی بطور سیکرٹری خارجہ تقرری کی منظوری دے دی۔

عاصم افتخار اس وقت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے فرائض انجام دے رہے ہیں، وہ جلد سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ واضح رہے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ 17 ستمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوں گی اُن کی جگہ نئی تقرری کی گئی ہے ۔نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا آمنہ بلوچ کی خدمات اور مشکل دور میں وزارت خارجہ کی قیادت قابل تحسین ہے ، ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ترکیہ میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...