’’دل سے دیکھو سرسبز پاکستان‘‘ مہم کے 5فاتحین کا اعلان

’’دل سے دیکھو سرسبز پاکستان‘‘  مہم کے 5فاتحین کا اعلان

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان کی خوبصورتی، ثقافت، روایات اور مقامی شناخت کو اجاگر کرنے والی سرسبز فرٹیلائزر کی ملک گیر سوشل میڈیا مہم دل سے دیکھو سرسبز پاکستان’ اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔

 جس میں مختلف شہروں اور علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کرتے ہوئے پاکستان سے اپنی محبت اور اپنے علاقوں سے وابستگی کو منفرد انداز میں پیش کیا۔یومِ آزادی کی مناسبت سے شروع کی گئی اس مہم کا مقصد پاکستانی عوام کو یہ موقع فراہم کرنا تھا کہ وہ اپنے اپنے انداز میں پاکستان کو پیش کریں اور ان مقامات، روایات، ثقافتوں، لوگوں اور روزمرہ زندگی کے ان خوبصورت لمحات کو اجاگر کریں جو ان کے لیے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔مہم کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی ہزاروں تخلیقی کاوشوں نے پاکستان کے ثقافتی اور سماجی رنگوں کو نمایاں کیا۔ شرکاء نے اپنے آبائی شہروں، قصبوں، دیہات، مقامی روایات اور اپنی زندگی سے جڑی یادوں کو تخلیقی انداز میں پیش کیا، جس سے پاکستان کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی جو مختلف علاقوں اور ثقافتوں کو ایک مشترکہ قومی جذبے میں جوڑتی ہے ۔مہم کے اختتام پر اپنے شہر یا علاقے کی منفرد شناخت کو اجاگر کرنے کی صلاحیت کی بنیاد پر پانچ فاتحین کا انتخاب کیا گیا۔‘دل سے دیکھو سرسبز پاکستان’ کے فاتحین میں لاہور سے نوراحتشام ، ، ملتان سے عائشہ ، اوکاڑہ سے ہریرہ علوی ، گجرات سے بھٹی برانڈ 1989 جبکہ بہاولپور سے ہم کسان ہماراپاکستان 2 شامل ہیں۔ اس موقع پر فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز رابیل سدو زئی نے کہا کہ ‘دل سے دیکھو سرسبز پاکستان’کے لیے عوام کی جانب سے ملنے والا ردعمل انتہائی حوصلہ افزا رہا،شرکا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...