پاک بحریہ کے 2اہلکار سمندر ی حدود کی حفاظت کرتے شہید
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بحریہ کے دو اہلکار شعیب الرحمٰن اور غفران نثار ملکی سمندری حدود کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے گشت کی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرگئے ۔
چیف آف دی نیول سٹاف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے اہلِخانہ سے اظہارتعزیت کیا۔ پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے شہدا کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور انکے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی۔پاک بحریہ نے جامِ شہادت نوش کرنیوالے اہلکاروں کو بھرپورخراجِ عقیدت پیش کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments