4لاکھ 32ہزار اوورسیزپاکستانیوں کے نائیکوپ ایکسپائر

 4لاکھ 32ہزار اوورسیزپاکستانیوں کے نائیکوپ ایکسپائر

یورپ 3لاکھ ، امریکا 79ہزار ، آسٹریلیا میں 9ہزار سے زائد نائیکوپ کی میعاد ختم تجدید کیلئے صرف 1لاکھ 27ہزار درخواستیں ،نادرا کاؤنٹرز پر کوئی درخواست زیرِ التوا نہیں

  اسلام آباد (حریم جدون) آسٹریلیا، یورپ اور امریکا میں مقیم 4 لاکھ 32 ہزار سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کے نائیکوپ ایکسپائر ہوچکے ہیں، تاہم نائیکوپ کی تجدید کے لئے اب تک صرف 1 لاکھ 27 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق یورپی ممالک میں مقیم 3 لاکھ 44 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے نائیکوپ کی میعاد ختم ہوچکی ہے ، جبکہ امریکا میں 79 ہزار سے زائد اور آسٹریلیا میں 9 ہزار 700 سے زائد پاکستانیوں کے نائیکوپ ایکسپائر ہوئے ہیں۔نادرا کے مطابق نائیکوپ کی تجدید کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں میں سے صرف 53 درخواستوں پر پراسیس جاری ہے ، جبکہ یورپ، امریکا اور آسٹریلیا میں قائم نادرا کاؤنٹرز پر کوئی درخواست زیرِ التوا نہیں۔

نادرا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نائیکوپ ایکسپائر ہونے پر اس کی ازسرنو تجدید کا نظام خودکار نہیں، بلکہ شہری کو خود تجدید کے لئے درخواست دینا ہوتی ہے ۔ نادرا کے مطابق ایکسپائر نائیکوپ رکھنے والے اوورسیز پاکستانی نادرا کاؤنٹرز یا پاک آئی ڈی کے ذریعے تجدید کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ،نادرا کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں نائیکوپ ایکسپائر ہونے کے باوجود ان افراد کی جانب سے تجدید کی درخواستیں جمع نہیں کرائی گئیں، اسی وجہ سے ایکسپائر نائیکوپس کی تعداد موصول ہونے والی درخواستوں میں نمایاں فرق موجود ہے ،نائیکوپ پاکستانی شہریوں کو بیرون ملک شناخت فراہم کرنے والی دستاویز ہے ، جبکہ بین الاقوامی سفر کے لئے پاسپورٹ مؤثر سفری دستاویز کی ضرورت ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...