پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر احتجاج میں شامل ہوئے ، اقبال جرم پر 2ملزمان کو سزا
راولپنڈی (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر 2024 کے احتجاج پر درج دو مقدمات میں دو ملزمان کو سزا سنا دی۔
تھانہ ٹیکسلا کے مقدمات میں نامزد نوشہرہ کے سعیدالحق اور عمرزادہ نے عدالت میں اپنے اپنے اقبالی بیانات جمع کرائے اور کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر احتجاج میں شامل ہوئے ، غریب مزدور لوگ ہیں رعایت دی جائے۔ عدالت نے چار، چار ماہ قید اور 15، 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments