مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب، وزیراعظم سمیت خاندان اور قریبی عزیز و اقارب کی شرکت
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب جاتی امرا میں ہوئی۔ اس تقریب کو نجی خاندانی مہمانوں تک محدود رکھا گیا تھا۔
نکاح کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، حسن نواز اور حسین نواز کے علاوہ شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب بھی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب میں شریک ہوئیں۔ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے ہوا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے حال ہی میں لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments