مصطفی کمال کیساتھ مناظرے کیلئے تیار ہوں،مرتضیٰ وہاب

 مصطفی کمال کیساتھ مناظرے  کیلئے تیار ہوں،مرتضیٰ وہاب

کراچی(دنیا نیوز)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفی کمال جس دن مناظرے کا کہیں، میں تیار ہوں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

میں آج بھی فیلڈ اور گراؤنڈ میں ہوں جبکہ مصطفی کمال ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کرتے ہیں، وہ ہفتے میں صرف ایک دن کراچی آتے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ انہیں اپنے مخالفین سے حمایت کی توقع نہیں، جمہوریت کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں، مخالفت ہوتی ہے ، کراچی والے بوری بند ہڑتالوں اور تشدد والا کراچی نہیں چاہتے ، اب پہیہ جام نہیں ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...