ہائیکورٹ:قتل کیس میں ویڈیو شہادت پراہم قانونی سوالات

 ہائیکورٹ:قتل کیس میں ویڈیو  شہادت پراہم قانونی سوالات

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں ویڈیو شہادت سے متعلق اہم قانونی سوالات اٹھا دئیے ۔۔۔

جسٹس امجد رفیق نے پرائیویٹ سی سی ٹی وی فوٹیج کی قانونی حیثیت اور تفتیشی نقائص پر6سوالات اٹھا کر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ اور ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی کو طلب کرکے عمر قید کے مجرم راجہ شاہد کی اپیل پر تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے کیس میں ویڈیو شہادت اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی شرعی و قانونی حیثیت پر معاونت طلب کرلی۔ جسٹس امجد رفیق نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا صرف سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کو سزا دی جاسکتی ہے ؟ فوٹیج کی روشنی میں گواہوں کے بیانات مسترد کرنے کی قانونی حیثیت کیا ہوگی؟ عدالت نے قانونی معاونت سمیت ملزموں کی شناخت کیلئے پکسل انہانسمنٹ اور دوبارہ فرانزک تجزیے کیلئے بھی معاونت طلب کرلی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزموں کے چہرے واضح نہ ہونے پر بھی اہم قانونی سوالات اٹھائے گئے ۔عدالت میں کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کھلی عدالت میں چلا کر جائزہ بھی لیا گیا۔ویڈیو اور الیکٹرانک شہادت کے مو ثر استعمال اور تشریح کیلئے شیبا قیصر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نوید عمر بھٹی کو عدالتی معاونین مقرر کردیا گیا۔ویڈیو اور الیکٹرانک شہادت سے متعلق اہم قانونی سوالات پر کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...