مردان :چوکی پر دستی بم حملہ دہشت گرد ہلاک، 3اہلکار زخمی
پشاور (اے پی پی)ضلع مردان کے تھانہ تخت بھائی کی حدود میں پولیس چوکی سری بہلول پر نامعلوم دہشتگرد کا دستی بم حملہ، چوکی پر تعینات سنتری کی بروقت موثر جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
ترجمان مردان پولیس کے مطابق حملہ آورنے رات گئے پولیس چوکی پردستی بموں سے حملہ کیا،چوکی پرتعینات سنتری کی جوابی کارروائی کے دوران حملہ آور کے ہاتھ میں موجود دوسرا دستی بم بھی وہیں پھٹ گیا۔پہلے دستی حملے میں چوکی کے اندر ڈیوٹی پر موجود 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگئے ، جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔قائم مقام ڈی پی او مردان ماریہ مصطفی نے دیگر پولیس افسروں کے ہمراہ جائے وقوعہ کادورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔بعد ازاں قائم مقام ڈی پی او مردان ماریہ مصطفی ودیگر افسروں نے ہسپتال پہنچ کر زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور متعلقہ حکام کو زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہمی کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments