پراپرٹی ٹربیونلزاحکامات کیخلاف درخواستیں ناقابل ِسماعت قرار دیکرخارج

پراپرٹی ٹربیونلزاحکامات کیخلاف  درخواستیں ناقابل ِسماعت قرار دیکرخارج

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی ٹربیونلز کے ابتدائی احکامات کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ،عدالت نے درخواستوں کو ناقابل ِ سماعت قرار دیکر خارج کردیا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کے روبرو شہروز  عارف ودیگر درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ ٹربیونلز نے ابتدائی طور پر قبضے واپس کرنیکا حکم دیا جو غیر قانونی ہے ۔عدالت ہمیں اراضی کا قبضہ فوری واپس کرنے کا حکم دے ۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل وقاص سیال پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ٹربیونلز کے حتمی فیصلے کیخلاف اپیلیں نہیں ہیں، ابتدائی فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پراپرٹی ٹربیونلز فعال ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کام شروع کردیا ہے ، انکے احکامات قانون کے مطابق ہیں۔ عدالت نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیکرخارج کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...