پھل خریدنے بلوچستان جانیوالے پنجاب کے 5تاجر اغوا
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)صو بہ بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو اغوا کر لیا گیا۔
غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق پولیس کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کو قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے گردی پنکئی میں پیش آیا جہاں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ تاجر ایک مقامی کھیت میں خربوزے لوڈ کرنے کیلئے پہنچے تھے ۔اس دوران اچانک پانچ مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر نمودار ہوئے اور پانچوں افراد کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ۔اغوا ہونیوالوں کے نام انعام رضا، باقر حسین، محمد عدنان، محمد شہزاد محمد اذان بتائے گئے ہیں، ان کا تعلق گوپانگ بلوچ قبیلے سے ہے اور ضلع ڈیرہ غازی خان کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں ۔واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments