ہائیکورٹ:کچہری خود کش حملہ معاوضہ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا حکم

ہائیکورٹ:کچہری خود کش حملہ معاوضہ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا حکم

بلوچستان، خیبر پختونخوا میں روز یہ کام ہو رہا اور پیکیج دیتے ہیں:جسٹس ارباب محمد طاہر میٹنگ کا شیڈول طے کرکے بتائیں، ابھی آرڈر جاری نہیں کررہے :جے ایس کو ہدایت

اسلام آباد (رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکور ٹ نے کچہری خودکش حملے کے متاثرین کو معاوضہ دینے سے متعلق کیس میں وزارت داخلہ کو متاثرین کو معاوضہ دینے کیلئے قائم کمیٹی( باقی صفحہ3نمبر19)کا اجلاس فوری بلانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کون سی بڑی پالیسی بننی ہے ، دو صفحات کی ہوگی، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں روزانہ یہی کام ہو رہا ہے ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے آصف گجر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران کہا ہمیں بتائیں بلوچستان کا پیکیج دلوا دیتے ہیں، وہاں روز مرتے ہیں اور پیکیج دیتے ہیں، کس کی سربراہی میں کمیٹی بنی ہے ، جوائنٹ سیکرٹری نے کہا وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی بنی ہے جو سمری وزیر اعظم کو بھیجے گی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے جوائنٹ سیکرٹری آئی سی ٹی سے کہا میٹنگ کا شیڈول طے کرکے بتائیں، ابھی ہم آرڈر جاری نہیں کر رہے ، جلد میٹنگ رکھیں، دفتر جاکر ہمیں میٹنگ کی تاریخ بتا دیں، اس کے بعد ہم سماعت رکھیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...