منی لانڈرنگ کیس :بریت کیلئے دلائل طلب

منی لانڈرنگ کیس :بریت کیلئے دلائل طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی و دیگر ملزموں کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے بریت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔

 پرویز الٰہی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ انکی طبعیت ناساز ہے ۔ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے ۔میڈیکل رپورٹ ساتھ لگائی ہے ۔ عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر کے 17 نومبر تک سماعت ملتوی کردی ۔ایف آئی اے لاہور نے مقدمے کا چالان جمع کروا رکھا ہے ۔ملزموں پر کروڑ روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...