پیپلزبس سروس ، نئے روٹ کا اعلان

پیپلزبس سروس ، نئے روٹ کا اعلان

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے لاڑکانہ، قمبر اور شہدادکوٹ کے عوام کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے لاڑکانہ تا شہدادکوٹ، بذریعہ قمبر، پیپلز بس سروس کا نیا روٹ 18 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو مختلف ٹرانسپورٹ منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں، نئے روٹس اور عوام کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں میرپورخاص میں خواتین کے لیے پنک اسکوٹیز کی تقسیم کے حوالے سے بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گرین لائن بی آر ٹی اور اورنج لائن بی آر ٹی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...