قانون کی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا:سہیل چودھری نے آئی جی اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا

قانون کی بالادستی پر سمجھوتہ  نہیں ہوگا:سہیل چودھری نے آئی  جی اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کیپٹن سہیل چودھری نے بطور آئی جیپولیس اسلام آباد چارج سنبھال لیا۔ سنٹرل پولیس آفس آمد پر چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، افسروں سے ملاقاتیں کیں اور بریفنگ لی۔ آئی جی سہیل چودھری نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

 انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام، شہریوں کا تحفظ اور بروقت سروسز اولین ترجیح ہے ، میرٹ اور قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ آئی جی پولیس نے جرائم کی روک تھام، ٹریفک بہتری، پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد مضبوط کرنے ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور فورس کا پیشہ ورانہ معیار بلند کرنے اور احتساب و نظم و ضبط موثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اسلام آباد پولیس ان کا مشن آگے بڑھائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...