جی 13اپارٹمنٹس ودیگر منصوبے بر وقت مکمل کریں، قائمہ کمیٹی

جی 13اپارٹمنٹس ودیگر منصوبے  بر وقت مکمل کریں، قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اسلام آباد میں لائف سٹائل ریزیڈنسی اپارٹمنٹس جی-13 اور آئی-12 فلیٹس سمیت بڑے عوامی رہائشی منصوبو ں کی تکمیل میں طویل تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔

 متعلقہ حکام کو تمام ہاؤسنگ منصوبوں کی بروقت، شفاف،نتیجہ خیز تکمیل یقینی بنانے اور الاٹیز کے مفادات کا تحفظ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ کمیٹی نے کہا کہ عوامی رہائشی منصوبوں میں طویل تاخیر ناقابل قبول ہے اور تمام منصوبوں پر پیش رفت کی باقاعدگی سے رپورٹ کمیٹی کو پیش کی جائے ۔کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت ہوا ۔ وزارت ہاؤسنگ نے بتایا کہ منصوبے میں تاخیر مالی مشکلات، مشترکہ منصوبے کے شراکت داروں کے درمیان تنازعات، معاہداتی و انتظامی مسائل اور بعد ازاں تعمیراتی معاہدہ ختم کیے جانے کے باعث ہوئی۔ چیئرمین کمیٹی نے مطلوبہ رقوم کی ادائیگی کے باوجود لائف سٹائل ریزیڈنسی اپارٹمنٹس منصوبے میں طویل تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو منصوبہ فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے اور جلد مکمل کرنے کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...