ملائیشین وزیراعظم کے پرانے انٹرویو سے پاکستان مخالف بیانیہ بنانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی

ملائیشین وزیراعظم کے پرانے انٹرویو سے پاکستان مخالف بیانیہ بنانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن ) ملائیشین وزیراعظم کے ایک پرانے انٹرویو سے پاکستان مخالف من گھڑت بیانیہ بنانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی ، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا ایک پرانا انٹرویو ایک بار پھر عالمی میڈیا کی سرخیوں میں آ گیا۔۔۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو پاکستان پر الزامات عائد کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ عالمی پالیسی مشاورتی ادارے ‘‘دی ڈومینین اسٹریٹیجز’’ نے وزیراعظم انور ابراہیم کا انٹرویو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف بیانیہ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ادارے کے مطابق ملائیشین وزیراعظم نے پاکستان پر ‘‘ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی’’ کے بھارتی الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور پاکستان کو ایک عظیم ملک قرار دیتے ہوئے اس کی تاریخ اور تہذیب کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...