گورنر پختونخوا سے چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی ملاقات، ہیلتھ شعبہ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین شعیب حسین نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔۔۔
جس میں خیبرپختونخوا میں اسٹیٹ لائف کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے اور خدمات کو مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں ہیلتھ کے شعبہ کے حوالہ سے متعلقہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ ادارہ مستقبل میں بھی صوبے کے عوام کو بہتر اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments