مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش:ڈرون مار گرایا:سعودی عرب،ناقابل معافی حرکت:شہباز شریف،حوثیوں کی تردید

مکہ  مکرمہ  پر  حملے  کی  کوشش:ڈرون  مار  گرایا:سعودی  عرب،ناقابل  معافی  حرکت:شہباز  شریف،حوثیوں  کی  تردید

حوثیوں کا الگ الگ فوجی کارروائیوں میں آرامکو کی تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس کو نشانہ بنانے ، سعودی جنگی طیارہ مارگرانے کا دعویٰ حرمین شریفین اور زائرین کی سلامتی سرخ لکیر،تادیبی اقدامات سے گریز نہیں کرینگے :سعودی اتحاد، پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی:وزیراعظم

ریاض (اے ایف پی)سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے بدھ کو حوثیوں پر اسلام کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا، جس پر مسلم دنیا میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ حوثیوں نے فوری طور پر ریاض کے اس دعوے کو جھوٹ قرار دیدیا کہ سعودی عرب نے مکہ مکرمہ کی جانب بڑھنے والے ایک ڈرون کو مار گرایا ہے ۔مکہ مکرمہ کے قریب ایک ڈرون مار گرائے جانے کے بعد سعودی عرب نے حوثیوں کو سخت تنبیہ کی ہے ۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ڈرون مقدس شہر کی طرف بڑھ رہا تھا۔حوثی سیاسی بیورو کے رکن حازم الاسد نے ایکس پر لکھا کہ مکہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پرانا جھوٹ ہے ، جو پہلے بھی استعمال کیا جا چکا ہے اور اب کسی کو بے وقوف نہیں بناتا۔ حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں آرامکو کی تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس کے خلاف دو الگ فوجی کارروائیاں کی ہیں۔سعودی اتحاد نے اپنے بیان میں کہا کہ حرمین شریفین اور زائرین کی سلامتی سرخ لکیر ہے ۔ اتحادی افواج کی مشترکہ کمان دہشت گرد حوثی ملیشیا کے خلاف ضروری اور مؤثر تادیبی اقدامات سے گریز نہیں کرے گی۔ 57 مسلم ممالک کی تنظیم، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے کے خلاف گھناؤنے حملوں کی مذمت کی۔ حوثیوں نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے سعودی لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ المکرمہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل معافی قرار دیا اور کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...