عالمی منڈی میں نرخ کم،پاکستان میں پٹرول6.88روپے لٹر پھر مہنگا
پٹرول 391.22روپے لٹرہوگیا،ڈیزل 5.62روپے بڑھا، نئی قیمت 421.45
اسلام آباد(نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں پٹرول پھر مہنگا کردیا گیا جبکہ عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا۔ وزارت پٹرولیم کے اعلامیہ کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی آج 17 ستمبر کی ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین کر دیا۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لٹر اضافہ کر کے نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔دریں اثنا سعودی عرب کی جانب سے عمان کے راستے اضافی خام تیل کی کھیپ کی پیشکش کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی رسد میں خلل سے متعلق خدشات میں کمی آئی ہے ، تاہم یورپ میں ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ بلند سطح کے قریب رہیں۔رائٹرز کے مطابق بدھ کو یہ خبر سامنے آنے کے بعد برینٹ خام تیل کے مستقبل کے کاروبار کے حوالے سے قیمت ایک ڈالر 30 سینٹ، یعنی 1.2 فیصد کم ہو کر 107.45 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت ایک ڈالر 96 سینٹ، یعنی 1.85 فیصد کمی کے ساتھ 103.87 ڈالر فی بیرل رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments