افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : فوجی ترجمان

افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : فوجی ترجمان

دہشت گردوں کے ساتھ بات چیت نہیں ہوگی،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا انٹرویو

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان رجیم کی ذمے داری ہے۔ عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو کی مزید تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ افغان طالبان رجیم سے پاکستان کا ایک ہی ٹھوس مطالبہ ہے کہ وہ افغان سرزمین سے پاکستان کے اندر ہونے والی دہشتگردی کو روکے ۔ انہوں نے کہا کہ 80 فیصد خودکش بمبار افغان ہیں ۔ افغانستان سے پاکستان آنے والی ہر تشکیل میں افغان شہری موجود ہوتے ہیں۔

اگر افغان طالبان رجیم دوحہ معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کرتی تو پاکستان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے ۔ بلوچستان کی صورتحال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں، وہ اپنے نظرئیے کو بندوق کی نوک پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دہشتگردی کی سرپرستی بھارت کر رہا ہے اور سوشل میڈیا باہر سے چلایا جا رہا ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ریاست کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پاکستان کی مسلسل، انتھک اور انتہائی پرخلوص سفارتکاری کے بعد طے پائی۔ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ تعاون اور رابطے کا سلسلہ برقرار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...