نواز شریف کا 16 سال بعد ناران کا دورہ، مقامی عہدیداروں سے ملاقات

نواز شریف کا 16 سال  بعد ناران کا دورہ، مقامی  عہدیداروں سے ملاقات

ناران(دنیا نیوز)صدر مسلم لیگ (ن)نواز شریف خیبر پختونخوا پہنچ گئے جہاں انہوں نے تقریباً 16 سال بعد ناران کا دورہ کیا۔ نواز شریف نے ناران میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیداروں سے اہم ملاقات کی۔

 جس میں علاقے کی صورتحال اور مقامی مسائل پر تفصیلی   بریفنگ لی گئی۔ نواز شریف کو موٹر وے سمیت ناران کے قدرتی حسن کو پہنچنے والے نقصان، سڑکوں کی خراب صورتحال اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر نواز شریف نے ناران کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کرنے کا اعلان کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...