پروف آف لائف سہولت سے 3 لاکھ 37 ہزار پنشنرز مستفید
52 فیصد پنشنرز نے پاک آئی ڈی سے گھر بیٹھے آن لائن سرٹیفکیٹ حاصل کیا شناختی کارڈ نمبر پنشنرز کی فہرست میں شامل نہ ہونے پر اپنے محکمے سے رابطہ کریں،نادرا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نادرا کی جانب سے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے اجرا کی سہولت متعارف کرائے جانے کے بعد اب تک 3 لاکھ 37 ہزار سے زائد پنشنرز اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں جن میں سے 52 فیصد نے پاک آئی ڈی کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ پاک آئی ڈی کے ایک لاکھ 74 ہزار 906 صارفین نے سہولت سے استفادہ کیا ۔نادرا رجسٹریشن سنٹرز سے ایک لاکھ 34 ہزار 521 صارفین، ای سہولت مراکز سے 24 ہزار 248 اور موبائل رجسٹریشن وینز سے 3 ہزار 585 پنشنرز نے پروف آف لا ئف کی آسان سہولت سے استفادہ کیا ہے ۔ نادرا حکام نے کہا ہے پنشنرز اپنی سہولت کے مطابق آن لائن یا قریبی نادرا سروس چینل استعمال کر سکتے ہیں، بعض عناصر جان بوجھ کر پنشنرز کو گمراہ کر رہے ہیں، ان کی باتوں پر دھیان نہ دیاجا ئے ۔ اگر آپ کا شناختی کارڈ نمبر پنشنرز کی فہرست میں شامل نہیں ہے تو اپنے محکمے سے رابطہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments