ہائیکورٹ :ریٹائرڈ افسر کی کنٹریکٹ پر سی ڈی اے میں دوبارہ تعیناتی کاریکارڈطلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ افسر زمان ووٹو کی کنٹریکٹ پر بطور ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے دوبارہ تعیناتی کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر 7 اکتوبر کو کیس کی سماعت کریں گے، عدالت نے زمان وٹو کی تعیناتی کا مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے جبکہ سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری کابینہ اور چیئرمین سی ڈی اے سے بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ درخواست گزار نے زمان وٹو کو بطور ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے کام کرنے سے روکنے کی استدعا کر رکھی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments