الیکشن کمیشن میں اے ڈی جی بجٹ کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کافیصلہ
گریڈ 20کے افسران درخواستیں30ستمبر تک جمع کرا سکتے ہیں:آڈیٹر جنرل پاکستان
اسلام آباد (ایس ایم زمان )الیکشن کمیشن پاکستان نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بجٹ و اکاؤنٹس کی اسامی پر تعیناتی کے لیے آڈیٹر جنرل پاکستا ن سے افسر کی خدمات طلب کر لی ہیں، الیکشن کمیشن نے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گریڈ 20 کے افسر کی خدمات ڈیپوٹیشن پر حاصل کرنے کا فیصلہ ہے ۔آڈیٹر جنرل پاکستان نے الیکشن کمیشن کے مراسلے پر ماتحت محکموں کے افسران سے کہا ہے کہ مذکورہ اسامی کے لیے درخواستیں قواعد کے تحت جمع کرائیں۔مراسلے کے مطابق گریڈ 20 کے افسران درخواستیں، بائیو ڈیٹا اور سی وی 30 ستمبر 2026 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بجٹ و اکاوئنٹس کی اسامی پر ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے لیے افسران سے نام، تاریخ پیدائش، ڈومیسائل، سرکاری ملازمت میں شمولیت کی تاریخ، قومی شناختی کارڈ نمبر، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس میں شمولیت کی تاریخ، موجودہ عہدہ، گریڈ، موجودہ گریڈ میں تعیناتی کی تاریخ، تعلیمی قابلیت، تجربہ اور تربیتی کورسز سمیت دیگر تفصیل طلب کی گئی ہیں۔افسران کو سابق ڈیپوٹیشن سے واپسی کی تاریخ، مجموعی سرکاری ملازمت کا دورانیہ، رہائشی پتہ، دفتر اور موبائل فون نمبرز، ای میل ایڈریس اور درخواست پر دستخط بھی فراہم کرنا ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments