حج 2027کے میڈیکل مشن کیلئے 359 ملازمین نامزد
168 ڈاکٹرز، سپیشلسٹس، فارماسسٹس، 191 پیرا میڈیکل ملازمین شامل
اسلام آباد (ایس ایم زمان )وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2027 کے لیے حج میڈیکل مشن کے لیے 359 سول میڈیکل و پیرا میڈیکل ملازمین کو نامزد کر دیا ہے ، وزارت مذہبی امور نے مذکورہ میڈیکل وپیرا میڈیکل ملازمین کےپاسپورٹ تیار کرنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو فہرست بھجوا دی ہے ۔ فہرست میں 168 ڈاکٹرز، سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور فارماسسٹس جبکہ 191 پیرا میڈیکل ملازمین شامل ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے سعودی حکام کی مقررہ مدت کے پیش نظر نامزد افسران و ملازمین کے پاسپورٹ فوری طور پر تیار کرنے اور متعلقہ دستاویزات 26 ستمبر 2026 تک پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments