پرائیویٹ حج کمپنیوں کے بکنگ سے انکار کی شکایات کا نوٹس
حج پورٹل پر نشستیں دستیاب، ٹور آپریٹرز کی جانب سے کوٹہ مکمل ہونے کا دعویٰ پاک حج ایپ کی انکوائری آپشن پر شکایت درج کرا سکتے ہیں:وزارت مذہبی امور
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )پرائیویٹ حج سکیم میں کوٹہ دستیاب ہونے کے باوجود بکنگ سے انکار کی شکایات پر وزارت مذہبی امور نے بعض پرائیویٹ حج کمپنیوں کے بکنگ سے انکار کی شکایات کا نوٹس لے لیا،ترجمان کے مطابق حج پورٹل پر نشستیں دستیاب، ٹور آپریٹرز کی جانب سے کوٹہ مکمل ہونے کا دعویٰ، متعدد شکایات موصول ہوئیں ،حج پورٹل پر کوٹہ دستیاب ہونے کے باوجود بکنگ سے انکار کی صورت میں وزارت کو شکایت درج کروائیں، عازمین حج ، پاک حج ایپ کے ''انکوائری'' آپشن کے ذریعے شکایت درج کرا سکتے ہیں، ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمین سیکشن آفیسر مانیٹرنگ کو somonitoring@mora.gov.pk پر بھی شکایت بھیج سکتے ہیں، حج پورٹل پر دستیاب کوٹے اور ٹور آپریٹر کی معلومات میں فرق کی صورت میں معاملے کی جانچ ہوگی،موصولہ شکایات کو متعلقہ کمپنی کی مانیٹرنگ رپورٹ کا حصہ بنایا جائے گا،عازمین شکایت کے ساتھ ٹور آپریٹر کا نام، دستیاب کوٹے کی تفصیلات اور ضروری شواہد فراہم کریں، پرائیویٹ سکیم میں عازمینِ حج کے مفادات کا تحفظ اور شفاف بکنگ وزارت کی ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments