ہنگو شہدا ء کی نماز جنازہ میں صوبائی حکومت کی عدم شرکت افسوسناک:طارق فضل
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے ہنگو میں شہید ہونے والے 6جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والے پاکستان کے بہادر بیٹے تھے ۔۔۔
، ان بہادر جوانوں نے کسی سیاسی جماعت کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کی خاطر قربانی دی ہے ، شہدا کی نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی طرف سے کسی کا شریک نہ ہونا افسوسناک ہے ،اپنے بیان میں انہوں نے کہا صوبائی حکومت کی عدم نمائندگی سے کئی سنجیدہ سوالات جنم لیتے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments