پاکستان کی روس اور عمان کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں شروع

پاکستان کی روس اور عمان کیساتھ  مشترکہ فوجی مشقیں شروع

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان کی روس اور عمان کے ساتھ الگ الگ مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئیں۔

 پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق  دروژبا-IX کا نواں ایڈیشن چراٹ میں جبکہ پاکستان اور عمان کے درمیان مشترکہ فوجی مشق وشق الجبل-II(مانٹین لنکس-II)کے دوسرے ایڈیشن کا گزشتہ روز نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹرپبی میں آغاز ہو گیا، دونوں مشقیں دو ہفتوں تک جاری رہیں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں پاک فوج کے دستوں کے علاوہ روسی فوج اور رائل آرمی آف عمان کے دستے شریک ہیں، مشقوں کا مقصد آپریشنل تجربات کا تبادلہ، انسدادِ دہشتگردی کی مشقوں اور طریقہ کار کو مزید موثر بنانا اور شریک افواج کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ۔مشترکہ تربیتی سرگرمیوں اور بہترین عملی طریقہ کار کے تبادلے کے ذریعے شریک افواج اپنی جنگی مہارتوں اور حربی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائیں گی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں مشقیں پاکستان، روس اور عمان کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...