انٹرمیڈیٹ نتائج ، ملک بھر میں پنجاب کالجز138 پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
پنجاب کالجز نے لاہور بورڈ میں 13 ،فیصل آباد میں پہلی، دوسری اور تیسری کیساتھ 21 ،راولپنڈی میں 16 ،بہاولپور 17 اورسرگودھا میں 9پوزیشنزاپنے نام کر لیں گو جرانوالہ میں 13 ،ملتان 10 ،ساہیوال 11 ،ڈی جی خان 6 ،فیڈرل بورڈ میں 5،پختونخوا اور آزاد کشمیرکے بورڈز میں بھی 10پوزیشنز ، مکمل نتائج کا اعلان آج ہو گا
لاہور،راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ ،ملتان، ساہیوال(خصوصی نامہ نگار، خبر نگار،مانیٹرنگ ڈیسک ، نمائندگان دنیا)راولپنڈی، لاہور،فیصل آباد سمیت ملک بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 سالانہ امتحانات 2026ء میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباوطالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا، پنجاب کالجز 138پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنزکے ساتھ سر فہرست رہا، لاہور بورڈ میں کُل13پوزیشنز،فیصل آبادبورڈ میں مجموعی طور پرپہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے ساتھ کل 21 ،راولپنڈی بورڈمیں مجموعی طور پرپہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے ساتھ 16 ،رگودھابورڈ 9، گو جرانوالہ بورڈ 13،ملتان بورڈ 10 ،بہاولپوربورڈ 17،ساہیوال بورڈ 11 ،ڈی جی خان بورڈ 6 ،فیڈرل بورڈ میں 5،پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر کے بورڈز میں 10پوزیشنز حاصل کیں، ہمیشہ کی طرح پبلک اور پرائیویٹ کالجز کے نتائج میں سب سے زیادہ پوزیشنز حاصل کرنے کا منفرد اعزاز بھی پنجاب کالجز نے برقرار رکھا،بورڈز کی کل 359 پوزیشنز میں سے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں نے 39 پوزیشنزحاصل کیں، مکمل نتائج کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ امتحان 2026 کے نمایاں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا۔ نتائج کے مطابق پنجاب کالج فار ویمن سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی طالبہ عطفہ جاوید نے 1156 نمبرز حاصل کرکے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن بھی پنجاب کالج فار ویمن سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی طالبہ نور فاطمہ ساجد نے 1151 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔
تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر پنجاب کالج فار ویمن تلہ گنگ کی طالبہ نبیہہ ایمان اور پنجاب کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کے طالب علم منیب شاہ نے 1142 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔ ہیومینیٹیز گروپ میں زوہیب عمران نے 1013 نمبرز کے ساتھ پہلی، جواد محمود ملک نے 996 نمبرز کے ساتھ دوسری، عبد القدیر نے 994 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین امیدواروں میں اسماء عامر 1074 نمبرز کے ساتھ پہلی، سمیہ اسماء 1065 نمبرز کے ساتھ دوسری اور علیشہ فاروق 1064 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔ پری میڈیکل گروپ میں محمد جمیل نے 1130 نمبرز کے ساتھ پہلی، محمد واصل مغنم نے 1113 نمبرز کے ساتھ دوسری اور محمد طلحہ مراد نے 1109 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ میں محمد ابراہیم علی نے 1120 نمبرز ، محمد ریحان علی نے 1119 نمبرز اور علی نے 1118 نمبرز حاصل کرکے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسرے پوزیشن سیٹ میں نبیہ ایمان 1142، کنزہ بابر 1113 اور آصفی ارشد عباسی 1107 نمبرز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ جنرل سائنس گروپ میں منیب شاہ نے 1142 نمبرز کے ساتھ پہلی، محمد سمیر ناصرنے 1121 نمبرز کے ساتھ دوسری اور منصور عاشق نے 1120 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین میں ثناء مریم 1140، تحریم شاہ 1125 اور فریال فاطمہ 1120 نمبرز کے ساتھ بالترتیب نمایاں رہیں۔ کامرس گروپ میں بالاج جاوید نے 1099 نمبرز کے ساتھ پہلی، محمد ارتضی نے 1084 نمبرز کے ساتھ دوسری اور محمد علی نے 1074 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کامرس گروپ میں انیقہ یاسمین اور سارہ خان نے 1086، 1086 نمبرز کے ساتھ نمایاں پوزیشن حاصل کی، جبکہ مستبشہ نے 1074 اور کرن رمضان نے 1048 نمبرز حاصل کیے ۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے تمام پوزیشن ہولڈرز اور ان کے والدین و اساتذہ کو مبارکباد دی ہے ۔ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں آج 23 ستمبر بورڈ دفتر کے احاطے میں تقریب منعقد کی جائے گی۔ لاہور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر بدر السلام اور کنٹرولرامتحانات توصیف الرحمن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا جس میں پنجاب کالجز کے طلبہ نے ایک بار پھر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ مختلف گروپس میں پنجاب کالجز کے طلبہ نے مجموعی طور پر 13 پوزیشنز اپنے نام کر لیں ، پری میڈیکل میں 1، پری انجینئرنگ میں 2، جنرل سائنس میں 4، کامرس میں 4 جبکہ آرٹس گروپ میں 1 پوزیشن حاصل کی ،لاہور بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز میں پری میڈیکل بوائز گروپ میں پنجاب کالجز کے سید محمد محی الدین نے 1158 نمبر لے کر پہلی پوزیشن،محمد زنیر امجد اور محمد احمد شوکت1157 کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے ۔پری میڈیکل گرلز میں مبشرہ وسیم نے پہلی، کائنات شہزادی نے دوسری جبکہ عائزہ عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ میں بھی پنجاب کالجز کے طلبہ نے نمایاں کارکردگی دکھائی، بوائز گروپ میں حسن علی خان نے پہلی، محمد احمد نے دوسری جبکہ فیضان ایزاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔گرلز گروپ میں عائشہ بخش نے 1156نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ارفعہ فاطمہ دوسری اور حلیمہ عباس تیسری پوزیشن پر رہیں۔
جنرل سائنس گروپ میں پنجاب کالجز کے طلبہ نے 4 پوزیشنز حاصل کیں، بوائز میں فرید اکمل اور محمد ایان نے پہلی، سید مرتضیٰ مہدی نے دوسری جبکہ حافظ عدیل اور عبدالرحمن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔گرلز گروپ میں سمیعہ رضوی نے پہلی، ممتاحینہ رفیق اور نمرہ دین محمد نے دوسری جبکہ ابریشم کاشف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کامرس گروپ میں بھی پنجاب کالجز کے طلبہ نے مجموعی طور پر چار پوزیشنز حاصل کیں۔ بوائز میں محمد طحہٰ بن عاطف نے پہلی، علی اکبر نے دوسری اور غلام محی الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔گرلز میں جویریہ نے پہلی، شیمزا مصطفیٰ نے دوسری جبکہ رابعہ کرن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مکمل سالانہ نتائج کا اعلان آج صبح دس بجے کیا جائے گا، طلبہ لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپنے نتائج دیکھ سکیں گے ۔ ادھر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمپوزٹ (اول)سالانہ امتحان 2026ء کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان کردیااورپنجاب کالجز نے تینوں پوزیشنز پر میدان مار لیا ۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین جڑانوالہ روڈ فیصل آباد کی طالبہ حافظہ غنویٰ امبر نے 1165 نمبر حاصل کرکے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن چار طالبات نے 1156، 1156 نمبر حاصل کرکے حاصل کی، جن میں پنجاب کالج جڑانوالہ روڈ کی طالبات عروج فاطمہ اور رامین حسن، محمد علی جناح گرلز ہائر سیکنڈری سکول 274 ج۔ب پینسرہ فیصل آباد کی طالبہ یسریٰ ندیم اور الفلاح گرلز ہائر سیکنڈری سکول چک جھمرہ کی طالبہ علشبہ نصیر شامل ہیں۔مجموعی طور پر تیسری پوزیشن 1155 نمبر حاصل کرنے والے تین طلبہ و طالبات نے حاصل کی جن میں پنجاب کالج ڈیوو روڈ فیصل آباد کی طالبات سائمون فاطمہ اور دیپ فاطمہ جبکہ علامہ اقبال سائنس کالج بوائز قادری دربار روڈ گوجرہ کے طالب علم محمد زین مصطفیٰ شامل ہیں۔
پری میڈیکل گروپ بوائز میں محمد زین مصطفیٰ نے 1155 نمبر حاصل کرکے پہلی، محمد ابصام عمر نے 1152 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ محمد زین العابدین نے 1150 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل طالبات میں حافظہ غنویٰ امبر نے 1165 نمبر کے ساتھ پہلی، عروج فاطمہ، رامین حسن، یسریٰ ندیم اور علشبہ نصیر نے 1156 نمبر کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری جبکہ سائمون فاطمہ اور دیپ فاطمہ نے 1155 نمبر کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ گروپ بوائز میں محمد سعد اعجاز نے 1142 نمبر کے ساتھ پہلی، ذوالقرنین اور محمد اویس نے 1138 نمبر کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری جبکہ منیب الحسن اور محمد داؤد نے 1137 نمبر کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ طالبات میں امامہ محمد نے 1150 نمبر کے ساتھ پہلی، مہک فاطمہ نے 1146 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ حبا حسین نے 1133 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔جنرل سائنس گروپ بوائز میں محمد حمزہ نے 1151 نمبر کے ساتھ پہلی، محمد وہاج تیمور نے 1150 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ حسن جبار نے 1144 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبات میں سمائقہ علی نے 1154 نمبر کے ساتھ پہلی، اقصیٰ رحمن نے 1145 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ کائنات زہرا نے 1144 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ بوائز میں فرحان علی نے 1095 نمبر کے ساتھ پہلی، محمد ولید نے 1087 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ فہیم حسن نے 1083 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبات میں زینب اور حافظہ حنا یوسف نے 1127 نمبر کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی، آسیہ ارشد نے 1113 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ زنیرہ مشتاق نے 1108 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کامرس گروپ بوائز میں محمد زین شاہد نے 1113 نمبر کے ساتھ پہلی، معین احمد نے 1095 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ محمد حارث نے 1081 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبات میں حافظہ اقراء طاہر نے 1120 نمبر کے ساتھ پہلی، شانزے نے 1117 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ اقصیٰ نواز نے 1109 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے کہا ہے کہ پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات آج صبح ساڑھے 9 بجے تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پنجاب کالج کے طلبا وطالبات نے 34میں سے 12پوزیشنزلے کر میدان مار لیا ۔مجموعی طور پر دوسری پوزیشن پنجاب کالج کے طالبہ عشال طارق نے 1158نمبر وں کے ساتھ حاصل کی جبکہ پنجاب کالج گوجرانوالہ کی طالبہ عشال فاطمہ نے پری میڈیکل گرلز میں 1158نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن،پری میڈیکل بوائز میں پنجاب کالج گوجرانوالہ کے طالبعلم معیز احمد نے 1153نمبر لے کر دوسری،پنجاب کالج گوجرانوالہ کے طالبعلم محمد علی نے 1146نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ،پری انجینئرنگ بوائز میں پنجاب کالج گوجرانوالہ کے طالبعلم محمد عبد اﷲنے 1136نمبر حاصل کر کے تیسری ،پری انجینئرنگ گرلز میں پنجاب کالج گجرات کی طالبہ نے 1135نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن،جنرل سائنس گرلز میں پنجاب کالج گوجرانوالہ کی طالبہ مناہل محمود نے 1139نمبروں کے ساتھ تیسری،جنرل سائنس بوائز میں پنجاب کالج سیالکوٹ کے طالبعلم محمد ہارون نے 1140نمبروں کے ساتھ پہلی ،پنجاب کالج گوجرانوالہ کے طالبعلم محمد احمد نے 1132نمبروں کے ساتھ دوسری ، پنجاب کالج گوجرانوالہ کے طالبعلم داؤد عصمت نے 1131نمبروں کے ساتھ تیسری ،آرٹس گروپ بوائز میں پنجاب کالج حافظ آباد کے احسن جاوید نے 1081نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن ،آرٹس گرلز گروپ پنجاب کالج گوجرانوالہ کی طالبہ فاطمہ زیب نے 1095نمبروں کے ساتھ تیسری اور کامرس گروپ بوائز میں پنجاب کالج سیالکوٹ کے محمد سعد نے 1073نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں مجموعی طور پر پہلی تین پوزیشنوں میں 4 طالبات سر فہرست رہیں جبکہ اعلان کردہ 34 پوزیشنز میں بھی طالبات کی 18 پوزیشنیں رہیں۔ ادھر تعلیمی بورڈ ملتا ن میں بھی پنجاب کالجز نے میدان مار لیا، اوور آل پہلی پوزیشن سمیت 7 نمایاں پوزیشنیں اپنے نام کرلیں پنجاب کالج فار بوائز خانیوال کے علی بن عبداللہ نے 1163 نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن،پنجاب کالج فار گرلز خانیوال کی فائزہ مظفر نے 1162 نمبر وں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ،تیسری پوزیشن 1161 نمبروں کے ساتھ کیپس کالج فار گرلز ملتان کی دعا فاطمہ ، مسلم کالج آف سائنس ملتان کے محمد فیضان شوکت اور کیپس کالج فار بوائز خانیوال کے دانیال صابر نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔علاوہ ازیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کی پہلی تینوں پوزیشن 4طالبات نے حاصل کیں ،رزلٹ 62.37فیصدرہا ۔ چیئرمین ساہیوال ایجوکیشن بورڈ فیصل اعجاز نے بتایا کہ بورڈ میں چیچہ وطنی کی طالبہ عائشہ اشفاق نے 1167نمبر لیکرپہلی،اوکاڑہ کی طالبہ رامیل فاطمہ نے 1162نمبر لیکر دوسری اور ساہیوال کی طالبہ سارہ سیف اور پاکپتن کی طالبہ عیش مریم نے 1160نمبر لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری میڈیکل گروپ بوائز میں محمد حسن مجتبیٰ 1150نمبر لیکر پہلی،حاتب مسعود احمد 1148 نمبروں کیساتھ دوسری اور محمدعثمان غنی 1146نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے ، پری میڈیکل گرلز گروپ میں عائشہ اشفاق 1167نمبر لیکر پہلی، سارہ سیف 1160نمبر لیکر دوسری اور فائزہ نور 1158نمبر لیکر تیسری پوزیشن پر رہیں ۔ پری انجینئرنگ گروپ بوائز میں عامر جمیل 1151نمبر لیکر پہلی،ثناء اﷲ 1148نمبرلیکر دوسری جبکہ طالبعلم عبداﷲ1140نمبر لیکر تیسری پوزیشن پر رہا، گرلزمیں رامیل فاطمہ نے 1162نمبر لیکر پہلی ،عائشہ بانو 1155 نمبر لیکر دوسری ،آیتل خان نے 1150نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جنرل سائنس گروپ بوائز میں محمدفیضان 1151نمبر لیکر پہلی ،محمدابراہیم اورمدثر حسین 1150نمبر لیکر دوسری ،عبداﷲ جمیل 1148نمبر لیکر تیسری اورگرلز میں عیش مریم 1160نمبر لیکر پہلی ،ایمن عامر 1155نمبر لیکر دوسری ،عفیفہ افضل 1154نمبر لیکر تیسری پوزیشن پر رہی ،آرٹس گروپ بوائز میں علی حسنین 1124نمبر لیکر پہلی ،محمد سمیع اﷲ1119نمبر لیکر دوسری ، اویس کمال 1095نمبر لیکر تیسری جبکہ گرلز گروپ میں مریم فاطمہ 1122نمبر لیکر پہلی ،سونیا بی بی 1115نمبر لیکر دوسری اور عمارہ اشفاق 1111نمبر لیکر تیسری پوزیشن پر رہی ۔ ساہیوال ایجوکیشن بورڈ کا رزلٹ 62.37فیصد رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments