جعلی اپوسٹل سٹیکرز کیس:وزارت خارجہ افسروں سمیت 11ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) جوڈیشل مجسٹر یٹ شائستہ خان کنڈی نے جعلی اپوسٹل سٹیکرز و سٹیمپس کے کیس میں 11 ملزمان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔۔۔
ایف آئی اے نے ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے مزید 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ وزارت خارجہ کے افسران سمیع اللہ اور قیصر ریاض (اسسٹنٹ ڈائریکٹر اٹیسٹیشن) بھی گرفتار ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments