موسمیاتی خطرات، ڈیٹاشیئرنگ ناگزیر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر موسمیا تی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری ڈاکٹر مصدق ملک نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس کے دوران بتایا کہ۔۔۔
گلیشیئرز کی نگرانی ، موسمیاتی ڈیٹا، ارلی وارننگ سسٹم، سیٹلائٹ معلومات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق تمام قومی اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور ڈیٹا شیئرنگ ناگزیر ہے تاکہ موسمیاتی خطرات سے بروقت نمٹا جا سکے ۔ قائمہ کمیٹی کی صدارت سینیٹر شیری رحمان نے کی۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو ایک مربوط نظام کے تحت لانے کے لیے وزیراعظم نے وزیر دفاع کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ایسے نظام پر کام کر رہی ہے جس کے تحت متعلقہ ادارے ایک دوسرے سے ڈیٹا طلب کرنے کے بجائے قانوناً اور خودکار طریقے سے معلومات شیئر کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments