نوشکی،پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید

نوشکی،پولیو ٹیم کی حفاظت پر  مامور 2 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ، نوشکی (نامہ نگار ، سٹاف رپورٹر)نوشکی کے علاقے جمال آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

سٹی پولیس نوشکی کے مطابق دونوں اہلکار پولیو ٹیم کی نگرانی پر مامور تھے ۔پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی شناخت یاسر احمد اور عبدالرؤ ف کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ سٹی پولیس نے بتایا کہ حملہ آور پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔ علاوہ ازیں کسٹمز سٹیشن پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں سپاہی محمد سراج زخمی ہوگیا ۔پاکستان کسٹمز کے مطابق زخمی اہلکار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال تربت منتقل کیا گیا بعدازاں اسے مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کردیا گیا۔پاکستان کسٹمز کے مطابق حملہ آوروں نے تحصیل مندکسٹمز اسٹیشن میں داخل ہوکردفتر کو آگ لگا دی ،مند میں انفورسمنٹ کارروائیوں کے بعد کسٹمز اہلکاروں کو دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...