ریلوے ملازمین کو 3ماہ ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس نہیں ملے گا
سرکاری فیول بھی 50 فیصد کم کر دیا ، افسران عملدرآمد یقینی بنائیں، حنیف عباسی
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات پر فوری ،مؤثر عملدرآمد کے لئے پاکستان ریلوے میں اہم احکامات جاری کر د ئیے ہیں، وفاقی وزیرِ کی ہدایت پر 31دسمبر 2026تک پاکستان ریلوے میں ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کے اجرا کو معطل کر دیا گیا ،اس عرصے کے دوران کسی افسر یا ملازم کو ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس جاری نہیں کیا جائے گا۔وزیرِ ریلوے نے اپنے سمیت پاکستان ریلوے کے تمام افسران و ملازمین کے سرکاری بیرونِ ملک دوروں پر بھی پابندی عائد کرنے کی ہدایت کردی ،وزارتِ ریلوے میں سرکاری اخراجات کو محدود کرنے کے لئے سرکاری فیول میں بھی 50 فیصد کمی کر دی ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات کا پاکستان ریلوے میں فوری اطلاق یقینی بنایا جائے اور تمام ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments