ایک سال کے دوران 35 ہزار نئے کاروباروں کی رجسٹریشن مکمل
ماہانہ 5 لاکھ تک سیلز حجم رکھنے والے کاروبار کا الیکٹرانک انوائس سسٹم سے منسلک ہونا لازم ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا دائرہ وسیع کیا جائیگا:چیئرمین پی آراے
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )صوبہ بھر میں نئے کاروباروں کی ٹیکس نیٹ میں رجسٹریشن پر پنجاب ریونیو اتھارٹی کی اہم کامیابی ، ایک سال کے دوران 35 ہزار نئے کاروباروں کی رجسٹریشن مکمل کرلی ۔چیئرمین پی آراے معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت صوبہ بھر میں رجسٹریشن اور ٹیکس نیٹ اہداف بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ چیئرمین نے کاروبار کی رجسٹریشن کے ساتھ ٹیکس ریٹرنز میں شفافیت بھی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے کہا ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے کاروباری سرگرمیوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ ماہانہ 5 لاکھ روپے تک سیلز حجم رکھنے والے کاروبار کا پی آر اے کے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک ہونا لازم ہے ۔ الیکٹرانک انوائس سسٹم سے کاروباری لین دین اور ٹیکس ادائیگی میں شفافیت مزید بہتر ہوگی۔ رجسٹرڈ کاروباروں کے ٹیکس ریٹرنز اور انوائسز کی سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم سے مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے ۔ بزنس رجسٹریشن کا مقصد صرف تعداد میں اضافہ نہیں، ٹیکس نظام میں شفافیت اور ڈیجیٹل اکانومی کا فروغ ہے ۔ کاروباری افراد کو ٹیکس قوانین اور ریٹرن فائلنگ سے متعلق آگاہی فراہم کیلئے خصوصی سیشنز کا انعقاد کروایا جائے ۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ٹیکس دہندگان کیلئے آسان، شفاف اور جدید ڈیجیٹل نظام کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائینگے ۔کاروباری سرگرمیوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ سے ریکارڈ میں جعلسازی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments