26نومبر احتجاج:پراسیکیوشن کے تمام 52گواہوں پر جرح مکمل

26نومبر احتجاج:پراسیکیوشن کے تمام 52گواہوں پر جرح مکمل

اب ملزمان کے بیانات ہونگے ، بشریٰ بی بی، گنڈا پور و دیگر کا ٹرائل شامل نہیں 15فروری کے احتجاج پر گرفتار افرادکی شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمہ نمبر 544 میں پراسیکیوشن کے تمام 52 گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی۔ جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ میڈیکل رپورٹ تیار کرنے والے ڈاکٹر اور مدعی مقدمہ پولیس افسر پر وکلا نے جرح مکمل کرلی۔ مقدمے کا ٹرائل 9 ملزمان کی حد تک جاری ہے ۔ آئندہ مرحلے میں ملزمان کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت بیانات قلمبند کیے جائیں گے ۔ بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان کی حد تک چالان عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، ان کے خلاف ٹرائل شامل نہیں۔ علاوہ ازیں عدالت نے 15 فروری کو پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کارکنان کے شاہراہ دستور پر احتجاج کے معاملہ میں گرفتار7افراد کی شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ عدالت نے پولیس کو شناخت پریڈ مکمل کر کے ملزمان کو 5 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...