پاکستان کی اقوامِ متحدہ میں ٹوکنائزیشن پر پالیسی مکالمے کی مشترکہ میزبانی
پاکستان ڈیجیٹل مالیاتی نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا :وزیرخزانہ محمد اورنگزیب ٹوکنائزیشن سے ترسیلاتِ زر تیز اور سستی ہو سکتی :چیئرمین پی وی اے آر اے بلال ثاقب
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان نے اقوام متحدہ میں ٹوکنائزیشن، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور مستقبل کے مالیاتی نظام پر پہلے پالیسی مکالمے کی مشترکہ میزبانی کی، جس میں ڈیجیٹل مالیات کے مستقبل اور ترقی پذیر ممالک کے کردار پر گفتگو کی گئی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، جبکہ ورچوئل اثاثوں کے شعبے میں بلال بن ثاقب کی قیادت کو پاکستان کے لیے اہم قرار دیا۔چیئرمین پی وی اے آر اے بلال بن ثاقب نے کہا کہ عالمی مالیاتی نظام نئے سرے سے تشکیل پا رہا ہے اور عالمی جنوب کو اس کے قواعد بنانے کے عمل میں شریک ہونا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پابندیاں ٹیکنالوجی کو نہیں روکتیں بلکہ ریاست کو میدان سے باہر کر دیتی ہیں۔ پاکستان نے آٹھ سالہ بینکنگ پابندی سے ورچوئل اثاثوں کے ضابطہ کار نظام تک کا سفر چھ ماہ میں طے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو کمیٹیوں کے بجائے ٹیکنالوجی کی رفتار کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا، جبکہ ٹوکنائزیشن سے ترسیلاتِ زر تیز اور سستی ہو سکتی ہیں۔ پاکستان میں قرضوں اور سکوک کی ٹوکنائزیشن پر غور جاری ہے ۔ ترقی پذیر ممالک کو بڑے مسائل درپیش ہیں، تاہم بڑی آبادی ڈیجیٹل مالیات میں نئے مواقع بھی پیدا کر سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments