95سالہ والدہ کی تحویل ،حبس بے جا کی درخواست خارج
پانچ سال سے والدہ میرے پاس تھیں،دوسرے بھائی نے زبردستی رکھ لیا،مختار خاتون کو کرسی پر ہائیکورٹ لایا گیا،مختار کے بجائے رزاق کیساتھ جانیکی خواہش
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں 95 سالہ والدہ کی تحویل کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،ایک بیٹے نے دوسرے پر والدہ کو مبینہ طور پر حبسِ بے جا میں رکھنے کا الزام عائد کیا تاہم عدالت نے خاتون کے بیان کی روشنی میں اسے بیٹے رزاق کے ساتھ بھجوا دیا، درخواست گزار مختار نے مو قف اختیار کیا کہ اس کی 95 سالہ والدہ گزشتہ پانچ سال سے اس کے پاس رہ رہی تھیں، تاہم اس کے بھائی رزاق نے والدہ کو زبردستی اپنے ساتھ رکھ لیا ہے ،اس نے استدعا کی کہ والدہ کو بھائی کی تحویل سے بازیاب کرایا جائے ، سماعت کے دوران 95 سالہ خاتون کو کرسی پر بٹھا کر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، خاتون نے بیٹے رزاق کے ساتھ جانے کی خواہش ظاہر کی،عدالت نے مختار کی جانب سے دائر حبسِ بے جا کی درخواست خارج کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments