گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی دھرنے کیلئے اٹک جانیوالے 42اہلکار غیرحاضر ہونے پرمعطل
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی دھرنے کے لیے اٹک جانے والے 42 پولیس اہلکار غیر حاضر ہونے پر معطل کر د ئیے گئے۔
سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے اٹک بھیجے گئے 1900 پولیس اہلکاروں میں سے 42 ڈیوٹی پر روانگی اور حاضری کی چیکنگ کے دوران غیر حاضر پائے گئے ، جس پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی، پولیس حکام کے مطابق غیر حاضری کو محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اہلکاروں کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments