غیرقانونی کال سینٹرز ،فراڈکرنیوالوں پر چھاپے ،11گرفتار
بینک منیجر بن کر شہریوں کے اکائونٹ کھلوا کرفراڈ ،6ملزم گرفتار کر لئے گئے 2 کال سینٹرز پر چھاپے ،5ملزم زیر حراست،13لیپ ٹاپ،6کمپیوٹر برآمد
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )این سی سی آئی اے لاہور نے سائبر فراڈ اور غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزم گرفتار کر کے 13 لیپ ٹاپ، 6موبائل فون، 6 کمپیوٹر اور فراڈ میں استعمال ہونے والا اہم ڈیجیٹل ڈیٹا برآمد کر لیا، 10 لاکھ روپے کے فراڈ کی شکایت پر محمد اسلم، محمد حذیفہ، عبدالرئوف، جان محمد، محمد اصغر اور عمر عثمان کو گرفتار کر لیا گیا، این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزم بینک منیجر بن کر شہریوں کو فون کرتے اور مالی مراعات کا لالچ دے کر ان کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلواتے ،اکاؤنٹس کو فراڈ کی رقم نکلوانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، گلبرگ تھری کے القادر پلازہ میں ایک غیر قانونی کال سینٹر سے احسن رضوان، محمد احمد اور عرفان خالد حسین کو گرفتار کیا گیا، آٹھ لیپ ٹاپ اور تین موبائل فون قبضے میں لیے گئے ،برکت مارکیٹ میں کال سینٹر کے خلاف کارروائی کے دوران عدیل شہزاد اور علی عدنان کو گرفتار کیا گیا،ملز موں سے پانچ لیپ ٹاپ، چھ کمپیوٹر اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments