سڑکوں کی ممکنہ بندش ، آج سے علامہ اقبال اوپن اور ایئر یونیورسٹی میں آن کلاسز شروع
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،دنیا نیوز )پی ٹی آئی کے احتجاج اور سڑکوں کی ممکنہ بندش کے پیش نظر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔۔۔
آج جمعہ اور سوموار کو تمام ملازمین ورک فرام ہوم کریں گے ،وائس چانسلر کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ ادھر ایئر یونیورسٹی نے آج 25 ستمبر کو آن لائن کلاسز کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، مین کیمپس، ایچ 11، فضائیہ میڈیکل کالج اسلام آباد اور کامرہ کیمپس میں آن لائن کلاسز ہوں گی جبکہ متعلقہ کیمپسز کے فیکلٹی ممبران اور سٹاف ارکان بھی گھر سے کام کریں گے ۔26 اور 27 ستمبر کو ویک اینڈ کلاسز بھی آن لائن ہوں گی۔ دیگر تمام کیمپسز اور فضائیہ روتھ فاؤ میڈیکل کالج کراچی میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ کیمپسز کی سکیورٹی میں کمی نہ کرنے اور ضروری سکیورٹی سٹاف کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments