قانون کی خلاف ورزی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا : آئی جی پنجاب

قانون کی خلاف ورزی پر آہنی  ہاتھوں سے نمٹا جائیگا : آئی جی پنجاب

لاہور(کورٹ رپورٹر)آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو کسی کو توڑ پھوڑ کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر کسی نے احتجاج کرنا ہے تو متعلقہ ڈی سی سے اجازت لی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سب کو صاف طور پر یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ قانون کی خلاف ورزی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،اگر کسی نے احتجاج کرنا ہے تو متعلقہ ڈی سی سے اجازت لی جائے ،میرے علم میں نہیں کہ کسی نے احتجاج کے لیے درخواست دی ہو،کسی کے خلاف امتیازی کارروائی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی خود احتسابی کا بڑا اچھا نظام ہے ،دوران ریڈ گھروں میں توڑ پھوڑ کا الزام درست نہیں ،کسی کو اگر گھروں میں توڑ پھوڑ کی شکایت ہے تو ہمارے شکایت سیل سے رجوع کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...