جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے 9 اکتوبر سے بارکوڈ اورسیریلائزیشن لازمی قرار

 جعلی ادویات کے خاتمے  کیلئے 9 اکتوبر سے بارکوڈ  اورسیریلائزیشن لازمی قرار

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)ڈریپ نے جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے 9 اکتوبر سے ادویات پر 2D بارکوڈ اور سیریلائزیشن لازمی قرار دیدیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ)سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مقامی اور درآمدی ادویات پر 2Dبارکوڈ پرنٹنگ کی ڈیڈ لائن 9 اکتوبر مقرر کر دی گئی۔ فارماسیوٹیکل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کیلئے آن لائن پورٹل تیار کر لیا گیا جس سے سپلائی چین کی مکمل نگرانی ممکن ہو گی۔ڈریپ نے پنجاب کی فارما انڈسٹری کیلئے ٹریننگ سیشن کا بھی اعلان کیا ہے ۔ 2 اکتوبر کو جوہر ٹاؤن کے ہوٹل میں تربیتی سیشن ہو گا ۔ مینوفیکچررز، امپورٹرز اور فارما ایسوسی ایشنز کو سیریلائزیشن اور ڈیٹا اپ لوڈ کا طریقہ کار سکھایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...