مری :سکول وین کھائی میں جاگری،11بچے جھلس کرزخمی
آگ لگنے سے وین خاکستر،4زخمی راولپنڈی منتقل،وین اوورلوڈتھی،ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کانوٹس،سکول وین فٹنس اورحفاظتی انتظامات پرزیروٹالرنس اپنانے کاحکم
مری (نمائندہ دنیا)یونین کونسل مسیاڑی موہڑہ بٹناڑہ سے بچوں کوسکول لے جانے والی وین حادثے کاشکارہوکرکھائی میں جاگری،گاڑی میں اچانک شدیدآگ بھڑک اٹھی،گاڑی میں سکول جانے والے 11بچے سوارتھے ،مقامی لوگوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں کوبحفاظت باہرنکال لیا،حادثے میں ڈرائیوراور11بچے زخمی ہوئے ،زخمیوں میں ڈرائیوردانش،اسکی بیٹی زینب ودیگر ماہنور،نایاب،ارحم،حسین طالب،عائشہ،عبداللہ،زاہدہ اورانابیہ حورین شامل ہیں ،جن کوٹی ایچ کیوہسپتال مری منتقل کیاگیا، 4شدیدزخمی بچوں کوہولی فیملی راولپنڈی منتقل کردیاگیا،5معمولی زخمی بچوں کوگھروں کوبھیج دیاگیا۔
آگ سے وین جل کرخاکسترہوگئی،معجزانہ طورپرکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حادثے پردکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پرڈی سی مری ظہیرعباس شیرازی ہسپتال پہنچ گئے اورزخمیوں کی عیادت کی،ابتدائی رپورٹ میں اوورلوڈنگ اورحفاظتی انتظامات نہ ہونے کانوٹس لیاگیا، وزیراعلیٰ نے سکول وین سیفٹی پرفٹنس اورحفاظتی انتظامات پرزیروٹالرنس اپنانے کاحکم دیااورہولی فیملی میں زیرعلاج بچوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments