کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کا ایکشن، 15کروڑ سے زائد کا سامان ضبط
سامان میں غیر ملکی چھالیہ، سگریٹ، پیراشوٹ کپڑا ، ملک پاؤڈر،خوردنی تیل شامل
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی نے مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے کا غیر قانونی سامان ضبط کرلیا،پاکستان کسٹمز کے مطابق لسبیلہ میں دو مسافر بسوں کی تلاشی کے دوران غیر ملکی ساختہ چھالیہ، کاسمیٹکس، سگریٹ، انڈین گٹکا اور پیراشوٹ کپڑا برآمد کیا گیا، لسبیلہ میں ضبط کیے گئے سامان اور دونوں بسوں کی مجموعی مالیت 13 کروڑ روپے سے زائد ہے ،دوسری کارروائی حب میں ایک گودام پر کی گئی، جہاں سے بڑی مقدار میں پلاسٹک شاپر بیگز اور سکمڈ ملک پاؤڈر برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق ضبط شدہ سامان کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے ہے ،اسی طرح گوادر میں کوسٹل ہائی وے پر کارروائی کے دوران 750 کلوگرام سمگل شدہ ایرانی خوردنی تیل قبضے میں لیا گیا، ایرانی خوردنی تیل 150 ٹِنز میں پیک تھا جس کی مالیت تقریباً 40 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔ کسٹمز کے مطابق مختلف کارروائیوں میں ضبط کیے گئے سامان کی مجموعی مالیت 15 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments